وزارت دفاعو انصاف نے سولہ مارچ سے شروع ہونے والے نارویجن بارڈر کنٹرول میں مزید نوے دن کی توسیع کر دی ہے جو کہ پندرہ مئی تک جاری رہے گی۔
وزارت کی جانب سے یورپین کنٹرول کو جاری کردہ ایک پیغام میں یہ کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق ناروے کی تمام زمینی،آبی اور فضائی حدود پر ہو گا۔جو کہ نارویجن حدود آرڈیننس آرٹیکل پچیس اور ستائیس کے تحت ہے۔
وزارت انصاف اور سیکورٹی کے سینئیر کمیونیکیشن ایڈوائزر آندریاس شولڈ لارنج نے یہ پیغام یورپین یونین کو ایک رپورٹ کے ذریعے بھجویا ہے جس میں مزید کہا گیا ہے کہ پندرہ مئی کے بعد اس بات پر غور کیا جائے گا کہ آیا یہ کنٹرول مزید جااری رکھنا ہے یا نہیں۔
NTB/UFN