نارویجن بینک ڈی این بی کو یومیہ جرمانہ عائد ہونے کا خدشہ

نارویجن فنانس اتھارٹی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ناروے کا مشہور بینک ڈی این بی ایک ملین صارفین کے شناختی کاغذات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے یومیہ جرمانہ ادا کرنے کا پابند ہو سکتا ہے۔فنانس اتھارٹی نے بینک کو یکم اگست تک صارفین کے شناختی کاغذات مہیاء کرنے کی وارننگ دی ہے۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایک ملین صارفین کے شناختی کاغذات فراہم کرنا بہت مشکل نہیں۔بینک نے بھی یہ امید ظاہر کی ہے کہ وہ دی گئی مدت کے دوران یہ کاغذات فراہم کرنے کی امید رکھتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں