نارویجن تجارتی کمپنیوں کی انڈیا میں سرمایہ کاری

گذشتہ دنوں نارویجن وزیر خارجہ برینڈے نے بمبئی میں دوبارہ ناروے کا تجارتی دفتر کھول دیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ اب نارویجنوں کو بہتر انڈین سروس ملے گی اور انڈیا میں نارویجن کمپنیوں کو بھی سہولت ہوگی۔اس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔یہ دفتر اٹھارہ سو ستاون 1857 سے سن سن انیس سو تیرہتر 1973تک بند تھا۔
دو اور تین نومبر کو برینڈے نے ایک جوائنٹ کمیشن میٹنگ اٹینڈ کی۔جس میں انڈین وزیر صنعت اور مختلف تجارتی اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی۔اس میٹنگ میں نارویجن کمپنی ٹیلینور کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔انڈیا میں اس وقت ٹیلینور کمپنی کے چالیس ملین صارفین ہیں۔جبکہ نارویجن بحری کمپنیاں بھی انڈیا میں بزنس شروع کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔
اس وقت نارویجن کمپنیاں انڈیا میں کام شروع کرنے میں بہت دلچسپی لے رہی ہیں۔جن کی تعداد نوے کے لگ بھگ ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں