ابھی تک نارویجن سرحدوںپر پابندی جاری ہے یہاںتک کہ سویڈن جیسے قریبی ہمسایہ ملک پر بھی- تاہم نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے ناروے کی سرحدوںپر سے پابندیاںنرم کرنے کے حوالے سے دوسرے ممالک سے مشاورت کا اشارہ دیا ہے انہوںنے ایک بیان میںکہا کہ وہ یہ کام دوسرے ممالک کے ساتھ م ل کر کریںگی-اس سلسے میںانہوںنے یورپین ممالک سے بات کرنے کے بارے میںکہا ہے جبکہ جمعرات کے روز نارویجن وزیر اعظم نے ڈینش وزیرا عظم میٹا فریڈرکسن سے مشورہ کیا جس میں انہوںنے ناروے میںموسم گرمائ کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا-
نارویجن پارلیمنٹ پندرہ مئی تک نیا کورونا قانون جاری کرے گی جس کا اطلاق یکم جون سے ہو گا -اس میںبیرون ممالک سفر کے بارے میںہدایات بھی شامل ہوںگی لیکن ابھی تک اس بارے میںکچھ نہیںکہا جا سکتا- تاہم اس بات کا فیصلہ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر ہی کیا جائے گاوہ افراد جو کہ صحت کے شعبہ سے وابسطہ ہیںانہیںبیرون ملک سفر کی اجازت نہیں تھی تاہم اب یہ پابندی اٹھا لی جائے گی-
ترجمہ اردو فلک نیوز ڈیسک