نارویجن سرحد پر پاسپورٹ کی پڑتال میں سختی

جمعہ کے روز پارلیمنٹ نے ایک قانون پاس کیا ہے جس کے مطابق ناروے سے شینگن علاقے سے آنے اور جانے والوں کا پاسپورٹ سختی سے چیک کیا جائے گا۔ وزیر برائے وزارت انصاف ولی آمونڈسن Per-Willy Amundsenنے کہا ہے کہ حکومت نے یہ اقدام ناروے سے ترکی کے راستے شام جانے والے دہشت گردوں کو روکنے کے لیے اختیار کا ہے۔یہ چیکنگ نارویجنوں اور غیر نارویجنوں دونوں سے کی جائے گی۔اس قانون پر سوموار کے روز سے عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں