نارویجن سفیرشمالی پاکستان میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک

پاکستان کی فارن منسٹری نے اس با ت کی تصدیق کر دی ہے کہ جمعہ کے روز ناروے کے سفیر لائف لارش ہیلی کاپٹرکے حادثے میں ہلاک ہو گئے۔پاکستانی فارن منسٹری کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اطلاع کے مطابق ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ناروے اور فلپائن کے سفیر شامل تھے۔یہ ہیلی کاپٹرپاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت اور بلتستان میں گر کر تباہ ہوا۔
پاکستانی ترجمان عاصم باجوہ کے مطابق ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چارافراد ہلاک ہوئے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں