موسم گرماء کی آمد کے باوجود ناروے گرم موسم سے ابھی تک محروم ہے۔لہٰذا بیشتر نارویجن سیاحوں نے گرم موسم کی تلاش میں یورپین ممالک بالخصوص اسپین اور پولینڈ کا رخ کیا ہے۔اسپینکے بعض علاقوں میں بدھ کے روز چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم موسم متوقع ہے۔
جب کہ باقی اسپین میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک کا ٹمپریچر متوقع ہے۔تاہم ڈاکٹر شیل Kjell Vaage ویگے کے مطابق بیالیس سینٹی گریڈ سے اوپر کا ٹمپریچر برداشت سے باہر ہو جاتا ہے۔جس سے انسانی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔اس قدر ذیادہ گرم موسم میں احتیاطی تدبیر کے طور پر پانی زیادہ سے ذیادہ پینا چاہیے۔جبکہ شراب اور دوسرے ٹاکسک مشروبات سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔
ڈاکٹر شیل نے یہ بیان نارویجن ٹی وی چینل ٹی وی ٹو کو دیا۔ڈاکٹر شیل اسپین کے ایک معروف جزیرے گران کینری میں ملازمت ک ررہے ہیں۔یہ جزیرہ سیاحوں میں بہت مقبول ہے اور افریقہ کی سرحد پر واقع ہے۔
اس سال برطانیہ بھی یورپ کی طرھ شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہے۔یہاں تیس سینٹی گریڈ تک کی گرمی ریکارڈ کی گئی ہے۔جبکہ اخبار اینڈی پینڈنٹIndependantکے مطابق سخت گرمی کی وجہ سے سڑکیں پگھل گئی ہیں۔
NTB/UFN