نارویجن سیاستدان کی بیوی کا فیس بک اکاؤنٹ ہائیک کر لیاگیا

نارویجن سیاستدان کی بیوی کا فیس بک اکاؤنٹ ہائیک کر لیاگیا
سوگن اور فیورڈانے کے صوبے میں پروگریسو پارٹی Frank Willy کے لیڈر کی بیوی کا فیس بک اکاؤنٹ ایک نام نہاد اسلامی گروپ نے ہیک کر لیا ہے۔سیاستدا ن فرانک نے فیس بک پر این آر کے چینل کو بتایا کہ جمعہ کی رات کو کسی نا معلوم اسلامی گروپ نے انکی بیوی کے فیس بک اکاؤنٹ پر انکے ذاتی پروفائل تک رسائی حاصل کر لی۔جب کہ انہوں نے کچھ دیر بعد بیوی کا اکاؤنٹ واپس لے لیا لیکن وہ پھر اس گروپ کے قبضے میں چلا گیا۔اس کے بعد ہائیک گروپ نے سیاستدان کی بیوی کے موبائل کے ایس ایم ایس پر بھی قبضہ کر لیا جہاں پر اسے تمام کوڈز موصول ہوتے تھے۔تاہم انہوں نے فیس بک اکاؤنٹ سے متعلقہ ای میل تبدیل کر لیا ہے۔
ایک اخباری بیان میں فرانک نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ اس طرح کسی کے ذاتی اکاؤنٹ تک رسائی سے انہیں کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔اور یہ کسی قسم کے سیاسی اختلاف کا نتیجہ نہیں بلکہ یہ محض ایک اتفاقی جرم ہے جس میں ہیکرز کے ہاتھ انکی بیوی کا اکاؤنٹ لگ گیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں