نارویجن سویکرٹی کی ویب سائٹ ٹی وی ٹ وکے مطابق بدھ کے روز سے بند ہے۔اس پر کسی کی رسائی ممکن نہیں ہے۔ سیکورٹی کے رابطہ آفیسر ٹرونڈ Trond Hugubakkenنے ٹی وی ٹو سے گفتگو کے دوران کہا کہ اندازہ ہے کہ یہ ڈی ڈی ایس کا حملہ ہو سکتا ہے ج وکہ سائٹ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیتا ہے۔یہ حملہ کسی بھی سائٹ پر کوئی بھی معلومات حاصل کرنے کیلیے کسی قسم کی رسائی کو روک دیتا ہے۔ڈی ڈی او ایس کے بارے میں مزید معلومات ویکیپیڈیا پر سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
بدھ کی شام کو ہونے والا یہ سائبر حملہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا۔ہاؤگ بیکن کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ویب ہوسٹ سے رابطہ کر لیا گیا ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ حملہ براہ راست ہماری سائٹ پر کیا گیا ہے یا پھر اسی سرور سے کنٹرول ہونے والی کسی دوسری سائٹ کو نشانہ بنایاگیا تھا۔
NTB/UFN