نارویجن شاہی خاندان کی جانب سے یوم آزادی مارچ کو خوش آمدید

Crown prince greeted prade 1نارویجن ولی عہد شہزادہ ہاکون اور شہزادی میتا مارت نے اپنے بچوں اورکتوں کے ساتھ اسکائوگم آسکرمیں شاہی عمارت کی سیڑہیوں پرکھڑے ہو کر یوم آزادی کے موقع پربچوں کی پریڈکو خوش آمدید کہا اورقومی گیت گایا۔یوم آزادی کے موقع پر شاہی خاندان نے قومی لباس پہن رکھا تھا جبکہ کتوں کے گردسرخ ربن لپیٹے گئے تھے۔یوم آزادی پر بارش کی وجہ سے شاہی خاندان نے چھتریاں تان رکھی تھیں۔
آسکر میں یوم آزادی کی پریڈ سے فارغ ہونے کے بعد شاہی جوڑا اوسلو میں گیا جہاں انہوں نے اپنے والدین شاہ ہیرالڈاور ملکہ سونیاء کے ساتھ محل کی بالکونی سے روائتی یوم آزادی مارچ کا خیر مقدم کیا۔اسکائوگم میں آزادی مارچ کا آغاز سن انیس سو پنتالیس میں ہوا جب مقامی کائونٹی نے شاہ وقت کو مقامی آزادی ریلی نکالنے کی تجویز پیش کی۔جس کے جواب میں بادشاہ نے کہا تھا کہ یہ ریلی صبح جلد نکالی جانی چاہیے تاکہ وہ اوسلو میں ہونے والی رائتی ریلی کا خیرمقدم بھی کر سکیں۔اس مقصد کے لیے آسکر میں خصوصی شاہی عمار ت کی تعمیر کی گئی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں