ترکش میڈیا کے مطابق ایک پچپن سالہ نارویجن شخص ترکی میں ایک کالعدم کرد تنظیم کے لیے کام کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترکش میڈیا نے اطلاع دی کہ یہ نارویجن شہری ترکی نسل کا ہے اور وہ ناروے میں کردستان کی مدد کے لیے کاروبار کرنا چاہتا تھا۔ترکش اخبار کے مطابق ملزم کو بدھ کے روز ملی اتحاد اور مقامی تنظیم کی مدد سے گرفتار کر کے اس کے کاغذات برآمد کر لیے گئے ہیں۔
نارویجن اخبار وی جی کے ترجمان کے مطابق ناروے کی وزارت خارجہ کے علم میں یہ بات ہے کہ ترکی میں ایک نارویجن شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پی کے کے ایک ایسی تنظیم ہے جو کہ گوریلا جنگ کے ساتھ ساتھ دہشت گردی میں بھی ملوث ہے جس کی وجہ سے اسے متعدد ممالک میں کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔
NTB/UFN