نارویجن شہزادی اوسلو سے برگن تک کتاب کے ادبی سفر پر

ماہ جون میں ناروے کی شہزادی میتا مارت ٹرین کے ذریعے تیسری مرتبہ اپنے ذاتی کتاب ٹور پر روانہ ہوں گی۔جہاں وہ لوگوں سے کتابوں کے باارے میں اپنے ذاتی تجربات کے بارے میں تبادلہء خیالات کریں گی۔
یکم جون کو برگن کے لٹریچر ہاؤس میں There is a book for all148 کے موضوع پر ایک پروگرام ہو گا۔
ٹرین برگن سے مشرق کی جانب دو روزہ سفر شروع کر دے گی جس کے بعد جمعہ کے روز ٹرین اوسلو پہنچے گی۔اس کے بعد لٹریچر کا فائنل پروگرام اوسلو لٹریچر ہاؤس میں ہو گا۔اس پروگرام میں ناروے کے بڑے بڑے رائٹرز بھی حصہ لیں گے جن میں یونس خمیری،لارش ،Lars Saabyeگولیکسن،گائر آگنس، Christensen, Agnes Ravatn, Jonas Hassen Khemiri, and Geir Gulliksen.شامل ہیں جبکہ ایک بلاگر کم فرائلے Kim Friele بھی پروگرام میں شرکت کریں گے۔
راستے میں یہ ٹرین ہونے فس،اور مختلف اسٹیشنوں پر رکے گی۔پروگرام میں شہزادی میتا مارت لٹریچر اور سوشل میڈیا پر کتابیں پڑہنے کے موضوع پر گفتگو کریں گی۔یہ تیسرا موقع ہے کہ میتا مارت نے ٹرین کا سفر شروع کیا ہے۔پہلی ٹرین بودو سے ستیوردال Bodo Stj248rdal سن دو ہزار چودہ میں گئی تھی جبکہ دوسری ٹرین ہامار سے ٹرونڈھائم گئی تھی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں