آج شاہی محل سے ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ نارویجن ولیعہد شہزادہ ہاکون کی بیوی شہزادی میتا مارت کا کاورونا ٹٰسٹ مثبت آیا ہے۔اس وجہ سے انکی تمام تقریبات میں شمولیت ملتوی کر دی گئی ہے۔ان میں اس بیماری کی عمومی علامات ہیں۔گزشتہ برس شہزادی کو پھیپھڑوں کا انفکشن ہو گیا تھا۔اس وجہ سے کورونا ان کے لیے مزید سنگین ہو سکتا ہے۔جبکہ اس سے پہلے انکے شوہر شہزادہ ہاکون اور بادشاہ شاہ ہیرالڈ کو بھی کورونا تشخیص ہو چکا ہے۔
NTB/UFN