نارویجن شہزادی کا ا نٹر ویو میں پیشہ ورانہ مہارت پر اظہار خیال

مجھے واپس آ کر پیشہ ورانہ مہارت کے بارے میں سیکھنا اور تبادلہء خیالات کرنا بہت اچھا لگا۔یہ بات نارویجن شہزادی میتا مارت نے ایوا براتھن Bratholm نوراد پالیسی فورم Norad Policy Forumمیں ایک گفتگو میں کہی۔
اس کانفرس کا موضوع وہ لوگ تھے جو کہ غربت کی نچلی سطح پر رہ رہے ہیں۔اس کانفرنس میں شہزادی نے ایڈز HIV and AIDS. کے مرض کے خلاف اپنی جدو جہد کا بھی ذکر کیا۔اس معاملے میں ہمیشہ انفرادی ترجیحی مقاصد ہوتے ہیں جو آپکو حصو ل مقصدکے لیے کوشاں رکھتے ہیں۔ولی عہد شہزادی نے مزید کہا یہ یہ جذبات مقاصدکے حصول کے لیے تیزی سے عمل درآمد کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
پچھلے دنوں میتا مارت تنزانیہ میں ان بچوں سے ملیں جن کی مائیں ایڈز کا شکار تھیں۔یہ کام وہ اقوام متحدہء کے پروگرام یو این ایڈز کے تحت بطور خصوصی ایلچی کے کررہی تھیں۔ایک سوال کے جواب میں شہزادی نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں کافی پرا مید ہیں تاہم کبھی کبھی مایوس بھی ہو جاتی ہیں۔لیکن ایم جی ڈی ایس MDGs کے تعاون سے بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں