نارویجن شہزادی کا سرکاری اسکول میں پہلا دن

ناروے میں موسم گرماء کی چھٹیوں کے بعد نارویجن شہزادی
Ingrid Alexandra
انگرید الیگزنڈرا اپنی والدہ شہزادی میتا مارت کے ساتھ اپنی شاہی رہائش کے قریب واقع سرکاری اسکول میں جماعت دہم کی کلاسز شروع کیں۔اسی رو زشہزادی میتا مارت کی بھی چھیالیسویں سالگرہ کا دن تھا۔اس موقع پر شاہی محل کے رابطہ مینیجر نے کہا کہ شہزادی انگرد کا اس اسکول کا انتخاب کرنا ایک قدرتی بات ہے کیونکہ یہ اسکول ان کے گھر سے قریب ہے۔اس لیے اسکا انتخاب کیا گیا ہے۔
شہزادی نے انگلش میڈیم پرائیویٹ اسکول جو کہ آسکر میں واقع ہے میں ابتدائی کلاس سے آغاز کیا۔جبکہ شہزادی میتا مارت نے بتایا کہ اس اسکول کا انتخاب خود انگرد نے ہی کیا تھا۔ شہزادی انگرد کی خواہش تھی کہ وہ دسویں کلاس کا امتحان سرکاری اسکول سے پاس کریں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں