نارویجن چیکنگ حکام نے چیکنگ کے دوران کئی نارویجن کمپنیوں کو بے ایمانی میں ملوث پایا ہے۔محکمہء روزگار نے ان کمپنیوں میں یہ چیک کرنے کے لیے چھاپے مارے کہ یہ کمپنیاں قواعد وضوابط کی پابندی کر رہی ہیں یا نہیں اور یہ کہ کیا ان کے ملازمین کو ٹھیک وقت پہ معاوضہ کی ادائیگی کی جاتی ہے۔
نارویجن لیبر اتھارٹی کے مطابق اس شعبے میں کئی کمپنیاں قوائدو ضوابط کی پابندی نہیں کرتیں اور یہ کہ اس صنعت میں ملازمین کا استحصال کیا جاتا ہے اور اکثر ملازمین کا تعلق بیرون ملک سے ہے۔
2023 کی چیکنگ کے مطابق ان کمپنیوں کے پاس ملازمین کے کام کا درست جائزہ نہیں تھا۔اس سال تین سو کمپنیوں کی چیکنگ کی گئی تھی۔جبکہ ملازمین کو صحیح اجرت بھی نہیں دی جاتی تھی۔
NTB/UFN