ایک حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق ستر فیصد نارویجن طلباء اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لیے جز وقتی ملازمتوں پر انحصار کرتے ہیں۔جبکہ باقی طلبااء تعلیم قرضے بھی لیتے ہیں۔ اس وقت سویڈن اور ڈنمارک کے مقابلے میں نارویجن طلباء سب سے ذیادہ جز وقتی ملازمتوں پر انحصار کرتے ہیں۔یورپین سروے Eurostudent VI 2018 کے مطابق یورپئین ممالک کی نسبت شمالی ممالک میں طلباء کے تعلیمی قرضے اور جز وقتی ملازمتوں کا رجحان بہت ذیادہ ہے۔
این ایس او NSOکے سربراہ کے مطابق ذاتی آمدن اور خاندان کی طرف سے کی جانے والی کفالت اس سلسلے میں ذیادہ اہم ہے۔تاہم ایک تہائی طلباء ان ذرائع پر انحصار کرتے ہیں۔نارویجن اخباری رپورٹ داگ آویسن کے مطابق اوسط نارویجن طلباء کو چودہ فیصد کفالت خاندان کی جانب سے ملتی ہے جو کہ دوسرے یورپئین ممالک میں بہت کم ہے۔
NTB/UFN