نارویجن عوام کی شہروں سے دیہی علاقوں کی جانب نقل مکانی
نارویجین شماریاتی ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ناروے کے شہروں کی آبادی تارکین وطن کی وجہ سے بڑھ رہی ہے نہ کہ نارویجن لوگوں کی وجہ سے۔مقامی نارویجین اخبار کلاس کیمپ کے مطابق نارویجن لوگوں کی اکثریت بڑے شہروں سے چھوٹے شہروں کی جانب نقل مکانی کر رہی ہے۔ایس ایس بی کے ادارے کے مطابق اوسلو سے سن دو ہزار آٹھ 2008 میں کل 4,344 نارویجن افراد نے نقل مکانی کی۔اس کے علاوہ برگن اوراستوانگرجیسے بڑے شہروں سے بھی لوگ چھوٹے شہروں کی جانب نقل مکانی کر گئے۔
بڑے شہروںکی آبادی میں اضافے کا سب سے بڑا سبب امیگریشن ہے۔سن دو ہزارچودہ میں اوسلو میں سولہ ہزارتارکین وطن آباد ہوئے جبکہ نو ہزارنارویجئن یہاں سے نقل مکانی کر گئے۔
NTB/UFN