نارویجن فارن منسٹر کی میٹنگ کے دوران راکٹ سے حملہ

بدھ کے روز نارویجن فارن منسٹر بورگے برینڈ Børge Brende اسرائیل اپنے کولیگ ایوگڈور Avigdor کے ساتھ میٹنگ کی غرض سے اسرائیل پہنچے تو خطرے کا سائرن بجنے لگا۔تو یہ دونوں ایک محفوظ کمرے میں چلے گئے۔ایک راکٹ تین سو میٹر کے فاصلے پر فائر ہوا۔ الارم بند ہو گیا اور میٹنگ دوبارہ شروع ہوئی۔یہ خبر نارویجن خبر رساں ایجنسی کی اہلکار کرسٹین نے موبائیل کے ذریعے بھیجی۔
برینڈے اسرائیل میں موجودہ صورتحال کا حل تلا ش کرنے کی غرض سے اسرائیل گئے تھے۔اسرائیل اور فلسطین میں دونوں جانب سے حملے جاری ہیں۔منگل کے روز حملے روکنے کی تجویز دی گئی تھی جس پر ذیادہ دیر عمل نہیں ہوا اور صرف پانچ گھنٹے بعد غزہ سے پہلا راکٹ فائر کیا گیا۔
اسرائیل نے منگل کی صبح کو غزہ کی پٹی پر جنگ بندی کے لیے ہامی بھر لی تھی۔اسکی وجہ یہ تھی کہ غزہ سے اسرائیل کی جانب کئی راکٹ مار کیے گئے۔اب تک غزہ میں دو سو فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ چودہ سو کے قریب زخمی ہیں۔
NTB/Gøri

اپنا تبصرہ لکھیں