نارویجن فضائی کمپنی کو نصف ارب کرائون کا نقصان

نارویجن فضائی کمپنی میں پائلٹوں کی ہڑتال ابھی تک جاری ہے۔اس کی وجہ سے کمپنی کو نصف ارب کرائون کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔منگل کے روز فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔منگل کے روز ہڑتالی پائلٹوں کی جانب سے یہ مشورہ دیا گیا تھا کہ فریقین کے درمیان گفتگو دونوں جانب کے وکیلوں کے ذریعے کی جائے۔تاہم فریقین کے درمیان ہونے والی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
ہڑتال کی وجہ سے نارویجن فضائی کمپنی کے جہاز ناروے میں پرواز نہیں کر رہے۔اس ہڑتال میں سات سو پائلٹ حصہ لے رہے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں