نمائندہء خصوصی
ناروے میں پچھلے کئی برسوں سے معذور و مستحق افراد کو وہیل چئیرز فراہم کرنے والی فلاحی تنظیم کی برانچ کا سویڈن میں بھی آغاز ہو گیا ہے۔اسکے بانی ناروے میں تحریک انصاف کے سابقہ لیڈر اور موجودہ ڈپٹی کونسلر جناب شاہد جمیل ہیں۔اس تنظیم کا مقصد معذور افراد کی مدد کرنا ہے جو یہ تنظیم پچھلے کئی برسوں سے کامیابی سے کوشاہے۔
سکون تنظیم اب خدمت کے اسی جذبے سے سرشار سویڈن میں بھی اپنے اس کام کو جاری و ساری رکھے گی۔سکون تنظیم کی پوری ٹیم چئیر مین اکرم کھوکھر، وائس چئیر پرسن محترمہ ذکیہ مرزا، اور جنرل سیکرٹری محترمہ نفیسہ راجہ اپنی محنت اور جدو جہد سے تنظیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔جبکہ شاہد جمیل بانی سکون تنظیم خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنی دن راک کی انتھک محنت سے اس تنظیم کو آج کامیابی کے اس مقام پہ لا کھڑا کیا۔