نارویجن فوڈ کنٹرول کے محکمے نے اسٹرا بیریز پر بیکٹیریا کی موجودگی کی وجہ سے پابندی

نارویجن فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے صوبہ ویسٹ فولڈمیں ایک فارم کی اسٹرا بیریز کی پوری کھیپ پر مکمل پابندی لگا دی۔جبکہ تمام اسٹرا بیریز تلف کر دی گئیں۔اسکی وجہ یہ تھی کہ اسٹرا بیریز توڑنے والے ملازمین کے ٹائلٹ سے آنے کے بعد ہاتھ دھونے اور انہیں صاف کرنے کا کوئی انتظام نہیں تھا۔اس لیے اسٹرا بیریز پر بیکٹیریا پائے گئے۔
نارویجن اخبار داگ بلادے کے مطابق فارمز کی چیکنگ کے دوران یہ دیکھا گیا کہ بیریز توڑنے والے ملازمین کے لیے ٹائلٹ میں یا تو ہاتھ دھونے کا پانی نہیں تھا یا پھر وہان صابن مئیسر نہیں تھا جس کی وجہ سے انہیں قریبی ندیوں میں ہاتھ دھونے پڑتے تھے۔
بیشتر کارکن کھتوں کے پاس نا کافی سہولتوں والی رہائشوں میں رہتے ہیں جہاں آگ سے بچنے کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات موجود نہیں ہیں۔ان علاقوں میں صورتحال بہتر ہونے تک سٹرابیریز کی مارکیٹ میں سپلائی کو روک دیا گیا ہے۔کرائم برانچ کی مریانے پیڈرشنMarianne Pedersen
نے اسے مجرمانہ غفلت قراردیا ہے۔اس کاروائی میں لیبر انسپکٹر،فوڈاتھارٹی،مشرقی پولیس اتھارٹی،اور آگ کے محکمہ نے مشترکہ کاروائی کی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں