نارویجن محکمہء صحت نے مضر صحت انڈئن چاولوں کے بارے میں عوام کو خبردار کیاہے کہ وہ انڈین باسمتی کلاسک پرل مارکہ چاول نہ خریدیں۔کیونکہ اس میں مضر صحت نباتاتی کیمیکل کا انکشاف ہوا ہے۔یہ چاول ایک مقامی کمپنی نے امپورٹ کیے ہیں۔اب تک یہ چاول مارکیٹ میں خوراک کی دوکانوں اور ریستورانوں میں سپلائی کے جا چکے ہیں۔محکمہء خوراک نے انڈین باسمتی پرل کلاسک چاولوں کوفوری طور پر ضبط کرنے کے احکامات جاری کر تے ہوئے تمام صارفین کو ان سے بچنے کی تلقین کی ہے۔
ان چاولوں کا کوڈ ہے ۷۱۵۶ جبکہ اس پر اسکی ایکسپائر ڈیٹ ۲۰۲۱ /،۱۰ درج ہے۔
NTB/UFN