اتوار کی شام استوانگر کی جانب پرواز کرنے والے ایک طیارے کو اچانک سولا ائیرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔
سول ایویایشن ادارے ایوینور کے ترجمان نے مقامی اخبار وی جی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ طیارے میں ایک سو تراسی مسافر موجود تھے۔ایمرجنسی لینڈنگ کی وجہ یہ تھی کہ اچانک طیارے کے ایک انجن نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔تاہم طیارے کو بہت محفوظ طریقے سے زمین پر اتار لیا گیا تھا۔
UFN/TBN