لیلے ہامر میں واقع ملکہ سونیا کا گھر جہاں انہوں نے شادی سے پہلے اپنے شب و روز گزارے تھے وندرن Vinderen کے علاقے میں واقع ہے۔ اس گھر میں سرکاری تقریب میں ملکہ ے سوموار کے روز حصہ لیا۔یہ گھر عام پبلک کے لیے بدھ کے روز کھول دیا جائے گا۔فی الحال اس کی پہلی منزل پبلک کے لیے کھولی جائے گی۔جبکہ ملکہ نے اس گھر کو اسی حالت میں لاے میں مدد کی جس حالت میں یہ انکے بچپن میں موجود تھا۔اس گھر میں ملکہ سونیا نے شاہ ہیرالڈ سے شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے کے شب و روز گزارے تھے۔اب اسے خصوصی یادگار سرکاری عمارتوں میں شامل کیا جائے گا۔
NTB/UFN