نارویجن نیشنلٹی کے قوانین میں نرمی کی تجویز

نارویجن محکمہء امیگریشن کے ڈائیریکٹر فرودے فور فانگ نے وزارت انصاف کو ایک خط میں یہ تجویز دی ہے کہ نارویجن نیشنلٹی کے قانون میں ایسی ترمیم کرنی چاہیے کہ بعد میں آنے والی نسلیں اپنے بڑوں کی غلطی کا خمیازہ نہ بھگتیں۔ نارویجن اخبار آفتن پوستن کے مطابق انہوں نے یہ تجویز اس واقعہ کے تناظر میں دی جس میں ایک فلسطینی جوڑے کی غلط بیانی کی وجہ سے اس خاندان کے بچوں کو بھی نارویجن پاسپورٹ سے محروم ہونا پڑا۔ اس تجویز کی حمائیت محکمہء کے دیگر ذمہ دار افسران نے بھی کی ہے۔تا ہم فرودے نے کہا ہے کہ اس قانون کو حتمی شکل دینے کے لیے حکومت اور دیگر ارباب اختیار کو حق حاصل ہے۔
UFN/NTB

اپنا تبصرہ لکھیں