نارویجن وزیر اعظم نے وزیر اعظم نواز شریف سے اوسلو پلازہ ہوٹل میں ملاقات کی۔نواز شریف نے تعلیم کو اپنی ترجیحات میں ٹا پ پر قرار دیا ۔جبکہ ناروے میں موجود پاکستانی سفارت خانے اور پاکستانی عوام سمیت کسی نے بھی وزیر اعظم کی ناروے آمد کا نہ تو خیر مقدم کیا اور نہ ہی کسی قسم کا نوٹس لیا گیا۔بلکہ نواز شریف کی ناروے آمد پر پاکستانی کمیونٹی پر ایک گھمبیر خاموشی طاری رہی۔جسے مقامی ریڈیو چینل کے ڈائیریکٹر عزیز الرحمان نے توڑنے کی کوشش بھی کی لیکن کوئی ٹس سے مس نہ ہ ہو سکا۔
البتہ مقامی اخبار وی جی میں ایک خاتون ایڈوو کیٹ نے نواز شریف ان کی پالیسیوں اور ملکی حالت پرشدید نقطہ چینی کی ہے اور انہیں ملک کے خراب حالات کا ذمہ دارقراردیا۔
UFN