نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے سوموار کے دن اوسلو میں ایک شہد کی انڈسٹری کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں شہد کی پیداوار میں نئے ممکن راستے تلاش کرنا ہوں گے۔اس پراجیکٹ کا نام پراجیکٹ چونتیس رکھا گی ہے جو کہ خاص ان لوگوں کے لیے ہے جو کہ کسی بھی وجہ سے روزگار حاصل نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ شہد کی انڈسٹری میں ہر شخص جتنی دیر چاہے کام کر سکتا ہے ۔اس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں خواہ اسکا تعلق کسی بھی مذہب قوم یا جنس سے ہے۔اس میں ہر عمر کے افراد حصہ لے سکتے ہیں۔
NTB/UFN