کیا اب ہم گلے مل سکتے ہیں بچوں کا سوال وزیر برائے خااندانی امور سے۔۔
ارنا سولبرگ نے بچوں سے خطاب کیا۔جب ایک بچے نے یہ سوال کیا کہ ناروے سے وائرس کی وباء کب ختم ہو گی وزیر اعظم نے جواب دیا کہ یہ بیماری جلد ختم نہیں ہو گی ہمیں اس وقت تک انتظار کرنا ہو گا جب تک کہ اس کی ویکسئین نہ بن جائے۔انہوں نے بچوں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بیماری سے بچنے کے لیے اس کے قوانین پر عمل کرنا ہو گا بیشک یہ کچھ بور ہیں۔
بچوں سے خطاب کے موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ وزیر تعلیم اور انٹیگریشن گوری میلبی اور وزیر برائے فیملی بچے اور مذہبی امور شیل انگولف بھی موجود تھے۔
بچوں نے ان تینوں سے اسکول کے آغاز سے وائرس سے بچنے کے لیے فاصلہ رکھنے کے بارے میں سے لے کر ہاتھ دھونے اور ویکسئین تک کے بارے میں تما سوالات پوچھ لیے تھے۔ ا سکے علاوہ اپنے دادا دادی اور نانا نانی سے ملتے وقت کی احتیاط اور ہیلوو ین ڈے منانے کے بارے میں سوالات پوچھے تھے۔ اور یہ بھی کہ آیا اسکول پھر سے بند کر دیے جائیں گے؟ میلبی نے جواب دیا کہ اسکول پھر سے بند تو نہیں کیے جائیں گے لیکن اگر کسی ایک اسکول میں بہت ذیادہ لوگ بیار ہوئے تو پھر اسے بند کرنا پڑے گا۔
ایک بچے نے پوچھا کہ کیا اب ہم گلے مل سکتے ہیں اسکا جواب وزیر برائے خاندانی امور شیل نے کہا کہ اب ایسا کرنا پہلے کے مقابلے میں محفوظ ہے اب آپ گلے مل سکتے ہیں۔
NTB/UFN