نارویجن وزیر اعظم کا سلائی پراجیکٹ کا افتتاح


نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے اوسلو میں منگل کے روز IKEA اکیا کمپنی جو کہ فیورست میں واقع ہے میں
سسٹرز ان بزنس کے اشتراک سے ایک سلائی پراجیکٹ کا افتتاح کیا ہے۔
سسٹرز ان بزنس نے ایک سلائی پراجیکٹ سن دو ہزار سترہ میں شروع کیا تھا جو کہ ابتداء میں پانچ سلائی مشینوں سے شروع کیا گیا۔
اسکا مقصد ایسی تارکین وطن بیروزگار خواتین کو روزگار فراہم کرنا تھا جو کہ گھروں میں بیٹھی تھیں۔ تھا تاہم حالیہ وبائی مرض کے دوران یہ پراجیکٹ بند کر دیا گیا تھا۔
اچانک اوسلو کے نرسنگ ہومز کو اپنے عملے کے لیے حفاظتی لباس کی ضرورت پڑی جسکا آرڈر انہوں نے اکیا کمپنی کو دیا جس نے سسٹرز سلائی کمپنی سے رابطہ کیا جو کہ تارکین وطن خواتین کو روزگار مہیاء کرتی تھی۔چنانچہ کمپنی کو ایک بڑا آرڈر مل گیا۔
نارویج وزیر اعظم نے کہا کہ اس لباس کی سلائی سے گھروں میں بیٹھی کئی بیروزگار خواتین کو روزگار میّسر آ جائے گا۔جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔نارویجن وزیر اعظم نے کہا کہ اس طرح تارکین وطن خواتین مستقل ملازمت حاصل کر کے مالی طور پر مستحکم ہو سکیں گی۔ناروے میں ملازمت کے بغیر ذاتی گھر نہیں حاصل کیا جا سکتا جبکہ ملازمت سیلف ریسپیکٹ اور خود اعتمادی کے لیے بھی ضروری ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں