دنیا بھر سے رومن جوڑے کے پانچ بچے چائلڈویلفئیر کی جانب سے تحویل میں لیے جانے پر وکلاء نے ایک درخواست وزیراعظم سول برگ کو دی ہے۔اخبار داگن کے مطابق اس میں وکلاء نے درخواست کی ہ کہ رومی جوڑ کو مذہبی آزادی دی جائے ۔پچھلے سال ماہ نومبر میں نارویجن چائلڈویلفئیر کے محکمے نے ایک رومانیہ کے جوڑے کے پانچ بچے تشددکے الزام میں اپنی تحویل میں لے لیے۔
درخواست میں حکام کی توجہ اس جانب مبذول کی گئی کہ اس خاندان کو عیسائیوں کے ایک خاص فرقے پینٹا کوسٹل سے تعلق کی بناء پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ان وکلاء کا تعلق امریکہ ،جمہوریہ چیک،جرمنی اور سے ہے۔انہوں نے درخواست میں کہا کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ ان بہن بھائیوں کو مختلف گھرانوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ درخواست کرتے ہیں کہ سب سے چھوٹے بچے کو فوری طور پر اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے ۔جبکہ باقی بچوں کو بھی واپس کیا جائے۔
وزیر برائے چائلڈویلفئیر سول وائی Solveig Horne نے کہا کہ ان بچوں کو مذہبی بنیاد پر لینے کا کوئی قانون نہیں ہے لیکن ان پر تشدد کرنا قانونی جرم ہے۔
NTB/UFN