نارویجن وزیر اعظم کی خوبصورت شام اورفیس بک پر املاء کی غلطی

ن
نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے فیس بک پر تارکین وطن خواتین کے ساتھ ایک شام گزارنے کے بارے میں کمینٹس لکھے۔جس کے جواب میں ایک شخص نے لکھا کہ نارویجن وزیر اعظم کی تحریر میں غلطی ہے اسے چاہیے کہ فیس بک پر لکھنے کے لیے سیکرٹری رکھ لے۔ارنا سولبرگ نے فوراً جواب دیا مجھے ڈس لکسیا dyslexiaہے اور میں اپنی میلز خود لکھتی ہوں۔ نارویجن ٹی وی چینل ٹی وی ٹو TV 2. لکھتاہے کہ وزیر اعظم کی حمائیت میں کئی لوگوں نے جوابات لکھے جس کے بعد اس شخص نے منگل کی شام کو اپنے کمینٹس واپس لے لیے۔
نارویجن وزیر اعظم نے میل میں لکھا کہ میں رنگین تارکین وطن خواتین کے ساتھ لنچ پر لطف اندوز ہو رہی ہوں جو کہ مختلف یا اپنے والدین کے ساتھ ہیں۔ایسی کوااتین ناروے کو مزید بہتر بنانے کا سبب ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں