نارویجن وزیر خارجہ بورگے برینڈے B248rge Brende نے اوسلو میں ناروے کی جانب سے پاکستان میں لاہور میں سوموار کے روز ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی ۔ پاکستانی سفارت خانے میں لاہور کی دہشت گردی میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں پروگرام ترتیب دیا۔اس موقع پر انہوں نے سفیر پاکستان سے دہشت گردی کے واقعہ پر تشویش ظاہر کیاور نارویجن نیوز چینل این آر کے سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
لاہور کے ایک پارک میں خودکش بم کے حملے میں بہتر افراد ہلاک ہوئے۔اس میں ایسٹر منانے والی اقلیت برادری کی عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ان کی یاد میں شرکاء نے پاکستانی سفارت خانے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی یاد میں پھول اور موم بتیاں روشن کیں۔
NRK/UFN