بارہ مہنے کی انتھک جدو جہد کے بعد نارویجن DNV GL فیول ٹیم اپنی بجکی کے ایندھن سے چلنے والی گاڑی کو لندن میں ہونے والی کاروں کی میراتھن ریس میں لے جانے کے لیے تیار ہے۔یہ الیکٹرک کار Norwegian Technical & Natural Sciences University (NTNU) نارویجن ٹیکنیکل اینڈ نیچرل سائنس یونیورسٹی کے طلباء نے تیار کی ہے۔ طلباء کے ٹیم کے سربراہ سیورٹ Sivert Hatletveit ہیں جنہوں نے پچھلے برس کے کار ماڈل کو مزید بہتر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف لندن کے میراتھن ریس میں ہی بہتر کار کردگی نہیں دکھانا چاہتے بلکہ انکا مقصد الیکٹرک کاروں کو بنانے کے لیے دوسرے چیلنجز کا سامنا کرنا اور ٹیم ورک سیکھنا بھی ہے۔سیورٹ ٹیکنیکل انجینئیرنگ میں گریجویٹ ہیں۔
NTB/UFN