نارویجن پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی اور مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

نمائندہء خصوصی اردو فلک ڈاٹ نیٹ
نارویجن قومی اسمبلی کے سامنے آئیدس وول پلس میں اسلامک کلچرل سینٹر کے تعاون سے کے توسط سے دیگر اقوام کے افراد کو اس احتجاجی مظاہرے میں شمولیت کی عام دعوت دی جاتی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں اب تک ایک لاکھ کے قریب شہریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔پاکستان کے یوم آزادی سے لے کر آج تک ہر روز نہتے کشمیری مسلح انڈین افواج کے مختلف مظالم کا نشانہ بنتے ہیں۔اب تک انسانی فلاحی تنظیم لاپتہ افرادکے والدین سینکڑوں نا معلوم قبریں دریافت کر چکی ہے۔ دو ہزار چھ سے اب تک ایسی ایک ہزار نا معلوم افراد کی قبریں دریافت کی جا چکی ہیں۔ جبکہ سن انیس سو اناسی سے لے کر اب تک آٹھ ہزار کے لگ بھگ افراد لا پتہ ہو چکے ہیں۔
کشمیر اسکینڈینیوین کونسل نے یہاں بسنے والوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج میں ہمارا ساتھ دیں اور انڈین پارلیمنٹ کو یہ پیغام بھیجا ہے کہ کشمیر میں اس طرح کی صورتحال نا قابل قبول ہے۔
UF.NET

اپنا تبصرہ لکھیں