نارویجن ڈاکٹرز کی تنظیم کا پناہ گزینوں کی مدد کا عندیہ

نارویجن حکومت کی تشویش
ناروے میں ڈاکٹرز کی تنظیم نے سمدر میں پناہ گزینوں کی کشتیوں کو بچانے کے لیے طبیّ اور انسانی ہمدردی کی امداد دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔جبکہ نارویجن وزارت خارجہ نے اس بات پرتشویش کا اظہارکیا ہے کیونکہ نارویجن حکومت نے دو مرتبہ یورپین یونین کے پوچھنے پر کہ کیا وہ سمندری راستے سے آنے والے پناہ گزینوں کو پناہ دے سکتے ہیں؟ پر صاف انکار کر دیا ہے۔جبکہ گذشتہ ماہ جون میں اطالوی حکومت نے اپنے سمندر میں کسی بھی قسم کی امدادی کاروائی کے لیے داخل ہونے والی کشتی پر جرمانہ عائد کیا تھا۔نارویجن جسٹس منسٹر یورون کیلیمر نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ایک نارویجن جھنڈے والی کشتی پناہ گزینوں کو بچائے۔انہوں نے ایک خبر رساں چینل سے گفتگو کے دوران اس باات پر زور دیا کہ ناروے اس بات کا ذمہ دار نہیں کہ وہ سمندر میں ڈوبنے والی کشتیوں کو بچائے اور نہ ہی ہم ان پناہ گزینوں کی ذمہ داری لیں گے۔
NRK/UFN  Ž¢¤‡  ‰œ¢Ÿ„ œ¤ „“¢¤“

اپنا تبصرہ لکھیں