ایک انشورنس کمپنی کے لیے کیے گئے تحقیق کے مطابق سترہ مئی ناروے کے یوم آزادی کے موقع پر سب سے ذیادہ موبائل فون غم ہوئے یا کسی وجہ سے خراب ہو گئے۔
اس سروے کے مطابق موبائل کے نقصانات کے بیشتر واقعات انتیس سال تک کے صارفین کے ساتھ پیش آئے۔جبکہ اوسلو میں ہر تین میں سے دو افراد کو موبائل سے ہونے والے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
فرینڈز انشورنس کمپنی میں کام کرنے والے اوئی اسٹائنکے مطابق سترہ مئی کے دن کئی موبائل فون یا تو ٹوٹ جاتے ہیں یا پھر گم جاتے ہیں۔ایک انشورنس کمپنی کے لیے اتنے ذیادہ موبائل فونز کو تبدیل کرنا خوشگوار کام نہیں اور نہ ہی یہ ماحول کے لیے بہتر ہے۔اکثر موبائلز کی گمشدگی اور ٹوٹنے کی مندرجہ ذیل وجوہات نوٹ کی گئی ہیں۔
زیادہ الکوحل پینے کی وجہ سے موبائل کا سڑک پر گرنا، کسی جگہ رکھ کر بول جانا، شربت یا کسی پینے کے شربت میں گر جانا یا پھر سیلفی لیتے ہوئے سمندر یا پانی وغیرہ میں گر جانا۔
مجموعی طور پرسترہ مئی کے دن لوگ کیفے اور ریستورانوں میں مل کر بیٹھتے ہیں۔بہت سے لوگ میز پر اپنی چیزیں میز پر رکھ دیتے ہیں۔لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی چیزوں کا کٰال رکھا کریں۔اگر یہ چوری ہو جائے تو انشورنس سے توقع نہ رکھیں۔وجہ یہ ہے کہ آپ کو اپنی چیزوں کی حفاظت خود کرنی چاہیے۔
جب آپ بار میں جاتے ہیں یہ ایک ہزار پاؤنڈ پھینکنے کے برابر ہے پھر ہم یہ نقصان پورا نہیں کر سکتے۔حادثات کی بات دوسری ہے اس کے لیے کئی انشورنس کمپنیاں بھی مدد کرتی ہیں۔