نارویجین پارلیمنٹ میں پہلی حجاب والی خاتون رکن کی شمولیت

نارویجن قومی اسمبلی میں نومنتخب ایس وی پارٹی کی ماریان عبدی نارویجن اسمبلی کی پہلیرکن ہوں گی جو کہ
اسمبلی میں حجاب استعمال کرتی ہیں۔ جبکہ ایف آر پی پارٹی کے سیاستدان ٹائبرنگ جیجڈے حجاب کے سخت خلاف ہیں ماریان کا کہنا ہے کہ میں انہیں مسلمان اور دوسرے کلچر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بہتر طور سے سمجھنے میں انکی مدد کروں گی۔نارویجن قومی اسمبلی میں انکی سیٹ ماریان کے ساتھ ہو گی اس طرح وہ اسمبلی میں انکے پڑوسی ہوں گے۔ اوسلو کی ماریان نے کہا کہ میں انہیں بتاؤں گی کہ حجاب والی خواتین کون ہیں اور ان سے کیسے بات کرنی ہے یہ میں بتاؤں گی۔وہ مجھ سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں