اوسلو(پ ر) عالمی شہر ت یافتہ اور انسانی حقوق کے علمبردار نارویجن ڈاکٹر مدس گلبرٹ کے قائم کردہ فلسطین فنڈ میںاسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے نے 3 لاکھ 60 ہزار روپے کا عطیہ جمع کرا یا جس سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی مدد کی جائے گی۔سوسائٹی کے جنرل سیکریڑی عقیل قادر سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مدس گلبرٹ نے سوسائٹی کی طرف سے عطیہ کی گئی رقم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے بہت اچھاا قدام ہے جسکی میں دل سے قدر کرتا ہوںاور امید کرتا ہوں کہ باقی تنظیمات بھی فلسطینی مسلمانوں کی مدد کریں گے۔ڈاکٹر مدس گلبرٹ نے گذشتہ سال فلسطینوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر نارویجن میں ایک کتاب ”ایک رات غزہ میں” لکھی جس کی سیل کا 20فیصد حصہ فلسطینوں کو جاتا ہے۔اسرائیل فلسطینوں پر کیسے مظالم کرتا ہے اور فلسطنیی کِس کمپرسی کی حالت میں زندگی گذار رہے ہیں یہ سب کچھ جاننے کے لیے ڈاکٹر مدس گلبرٹ کی کتاب کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر مدس گلبرٹ نے اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر فلسطینی مسلمانوں کی جان بچائی اور اسرائیلی مظالم کا پردہ دنیا کے سامنے چاک کیا جس کی پاداش میں اسرائیل نے فلسطین میں انکے داخلے پر پابندی لگا دی ہے اس سال یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے نے مدس گلبرٹ کو فلسطین میں کی گئی خدمات کے صلے میں ایوارڈ بھی دیا تھا ۔