اوسلو(عقیل قادر) پاکستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں یونین کونسل کھوہار کے چوہدری فاروق علی بھٹی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر بھاری اکثریت سے کامیاب، اہلیان اوسلو نے اس موقع پر چوہدری فاروق علی بھٹی کے دونوں بھائیوں چوہدری معشوق سرور بھٹی اور چوہدری پرویز اختر بھٹی سے اوسلو میں ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔چوہدری معشوق سرور بھٹی اور چوہدری پرویز اختر بھٹی نے تمام احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چوہدری فاروق علی بھٹی اہل علاقہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہمیشہ سے پُرعزم رہیں ہیں مگر اس الیکشن میں کامیابی کے بعد وہ اب عملی طور پر اہل علاقہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ جن معزز شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے ان میں پاک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور، جنرل سیکریڑی وسیم شہزاد ، ایم پی اے ڈاکٹر مبشر بنارس، چوہدری محمد قاسم، کوار ڈئینیٹر ہیومین سروسز چوہدری غلام سرور، چوہدری افتخار احمد ناز، چوہدری رزاق، حافظ نعیم بخاری، چوہدری رضوان بھٹی، چوہدری توقیر اور چوہدری شاہد منیرشامل ہیں

Recent Comments