ناروے۔ اوسلو میں صومالین کمیونٹی نے پولیس کے خلاف ریلی نکالی اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

soma 6soma 2
اوسلو(عقیل قادر) اوسلو میں صومالین کمیونٹی نے اوسلو پولیس کے خلاف بھرپور مظاہرہ کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں صومالین کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات اور بچوں نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ ایک صومالی خاتون کے حق میں کیا گیا جسے 18ستمبر کو پولیس نے اسکے پیٹ میں گولی مارکر زخمی کر دیا تھا۔مظاہرین پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے جبکہ عورت کے حق میں اپنی آواز ارباب اختیار تک پہنچانے کی کوشش کرتے رہے۔

soma3soma4

صومالین کمیونٹی کے مطابق پولیس نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے خاتون پر گولی چلائی جب کے اوسلو پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے پڑوسیوں نے فون پر پولیس کو اطلاع کی کہ ایک عورت بڑی چھری (knife) لے کر چھوٹے بچوں کو خوفزدہ کر رہی ہے جس پر پولیس موقع پر ہی پہنچ گئی اور عورت کو چھری نیچے پھینکنے کے لیے تین بار کہا مگر پولیس کی بات ماننے سے اسنے انکار کر دیا جس پر پولیس کو چھوٹے بچے کی زندگی بچانے کی خاطر گولی چلانی پڑی۔ مقررین نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کمیونٹی کو انصاف فراہم کیا جائے اور سپیشل پولیس اس واقع کی منصفانہ تحقیق کرے۔ صومالین کمیونٹی جس پولیس کے خلاف احتجاج کر رہی تھی اُسی پولیس کے دستے پوری ریلی کے دوران ان کی حفاظت پر مامور رہے اور اپنے فرض منصبی ادا کرتے رہے۔ احتجاج کے بعد مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہو گئے۔

soma5

اپنا تبصرہ لکھیں