ناروے۔ اوسلو میں عظیم الشان محفل نعت میں بین الاقومی شہرت یافتہ نعت خواں قاری شاہد محمود اور صاحبزادہ تسلیم احمد صابری شرکت کریں گے۔
اوسلو( عقیل قادر) سوندرے نورشترند مسلم سنٹر معراج النبی ۖ کے سلسلے میں خصوصی محفل نعت کا انعقاد کر رہی ہے جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نقیب محفل صاحبزادہ تسلیم احمد صابری اور بین الاقوامی نعت خواں قاری شاہدمحمود، حافظ غلام مصطفی اور ساجد قادری شرکت کریں گے۔ محفل نعت میں خصوصی خطاب علامہ سید مظفر حسین شاہ فرمائیں گے۔پروگرام کا انعقاد مورٹنس رُدکے پلاسٹک ہال میں 31 مئی بروز اتوار کو ہو رہا ہے جس میں خواتین و حضرات کے لیے علیحدہ پروگرام ترتیب دیئے گے ہیں۔خواتین کا پروگرام دن ساڑھے بارہ بجے سے لیکر تین بجے تک ہو گا جبکہ مرد حضرات کے لیے پروگرام دن 4 بجے شروع ہو گا۔ پروگرام میں فری انٹری ہوگی اور فری کار پارکنگ کا وسیع پیمانے پرانتظام کیا گیاہے۔ مزید معلومات کے لیے سوندرے نورشترند مسلم سنٹرکے رح ورواں طاہر محمود سلام سے موبائل نمبر92281366پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔