ناروے۔ اوسلو میں منشیات کی گولیاں بیچنے کے الزام میں 4 افغانی اور ایک پاکستانی گرفتاربڑی تعداد میں گولیاں اور کرنسی برآمد

اوسلو(عقیل قادر) اوسلو پولیس نے دو مختلف رہائشوں پر چھاپہ مارنے کے دوران منشیات کی گولیاں بیچنے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا جن سے 38 ہزار گولیاں اور 2لاکھ کراؤن کیش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ان کو اس گروپ کی بڑے عرصے سے تلاش تھی جو آج قانون کے ہاتھ چڑھ گیا پولیس کا مزید کہنا ہے کہ یہ کام بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ کیا جا رہا تھااور انہیں خدشہ ہے کہ ایسے اور گروپس بھی اوسلو میں آپریٹ کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق جب وہ ان رہائشوں میں پہنچے تو فرش پر پیسے اور گولیاں بڑی تعداد میں بکھری پڑی تھیں۔ان پانچ ملزموں میں سے دو ایسے بھی ہیں جن کو سنگین جرائم کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا مگر وہ دوبارہ کسی طرح ناروے پہنچ گئے۔منشیات کی یہ گولیاں دوسری نشہ آور چیزوں کے ساتھ ملا کر استعمال کی جاتی ہیں اور انکو یورپ کے ملک ہنگری سے اسمگل کیا جاتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہنگری سے یہ گولیاں انتہائی سستے داموں خریدی جاتی ہیں جبکہ اوسلو میں انکو مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے۔

piles sale

اپنا تبصرہ لکھیں