اوسلو(عقیل قادر) پاک ناروے فورم کے نائب صدر راجہ عاشق حسین نے بھارتی وزیر کی پاکستان پر حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی حکمران ضرب عضب کی کامیابی سے بوکھلا گئے ہیں اور وہ پاکستان کو ایک مستحکم ملک نہیں دیکھنا چاہتے ۔ انہوں نے کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان کی سالمیت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔