ناروے۔ حلقہ ارباب ذوق ناروے کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد

moshairam4اوسلو(عقیل قادر)حلقہ ارباب ذوق ناروے میں ایک معروف ادبی تنظیم ہے جو اردو ادب کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ دنوں یوم پاکستان کے سلسلے میں کچھ ادبی شخصیات ناروے تشریف لائیں تو حلقہ ارباب ذوق نے انکے اعزاز میں فیورست Furuset لائبریری کے ہال میں ایک خوبصورت محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا جس کی صدارت ناروے میں مقیم بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر جمشید مسرور نے کی۔ ریڈیو پاکستان کے سنیئر پروڈیوسیر اور معروف ادبی شخصیت ابرار ندیم، معروف شاعر عذیر احمداورمظفر ممتاز تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔ خواتین و حضرات کے علاوہ ناروے میں مقیم پاکستانی و بھارتی ادبی شخصیات نے بھی مشاعرے میں بھرپور شرکت کی۔ مقامی شعراء جنہوں نے اپنا کلام پیش کیا ان میں خالد تھتھال ، ادریس لاہوری، ڈاکٹر ندیم، ارشد شاہین، مینا اختر، عطیہ انصاری، اندرجیت پال، جان دیوانہ، اسلم میر ، ارم حسن ، علی اصغر شاہد اور آفتاب وڑائچ شامل ہیں۔ پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمان شعراء ابرار ندیم، عذیر احمد اور مظفر ممتاز کے کلام کو شرکاء محفل نے خوب سراہا۔عذیر احمد نے منفرد انداز میں طنز و مزاح سے بھرپور شاعری سے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔ جمشید مسرور نے بھی اپنا کلام پیش کیا اور خوب داد وصول کی۔ مہمان شعراء نے حلقہ ارباب ذوق ناروے کا خوبصورت محفل سجانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی تقریبات اور سرگرمیوں کے ذریعے ہم معاشرے کو ایک مکمل اور پرُ امن ماحول میسر کر سکتے ہیں اور ایسی تقریبات دیار غیر میں قابل ستائش ہیں جن کی وجہ سے اردو ادب کو فروغ مل رہا ہے۔پروگرام کے آخر پر ریفریشمنٹ کا بھی بہترین انتظام موجود تھا۔

moshaira2

اپنا تبصرہ لکھیں