ناروے۔ معروف سیاسی رہنما طلعت محمود بٹ کے والد گرامی الحاج محمد ریاض بٹ کی نماز جنازہ منگل کو اوسلو میں ادا کی جائے گی۔

اوسلو(عقیل قادر)ناروے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت طلعت محمود بٹ کے والد گرامی گذشتہ دنوں اوسلو میں انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ جماعت اہلسنت میں بروز منگل بتاریخ چار اگست شام سات بجے ادا کی جائے گی۔ مرحوم ایک انتہائی امن پسند، شفیق اور مہربان انسان کے طور پر اپنے حلقہ احباب میں پہچانے جاتے تھے۔ اوسلو کی ممتاز شخصیات نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے انتقال کا سن کر بہت افسوس اور دکھ پہنچا ہے۔ ہم غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو اس صدمہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ جن رہنمائوں نے طلعت محمود بٹ سے الحاج محمد ریاض بٹ کے انتقال پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ان میںپاک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد اسماعیل سرور، اسلام آباد راولپنڈی ویلفئیر سوسائٹی کے صدر مرزا انور بیگ، جنرل سیکریڑی عقیل قادر ، فنانس سیکریڑی عبدالحمید، پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے نائب صدر اصغر علی شاہد، جنرل سیکریڑی مرزا ذوالفقار، اسلام آباد راولپنڈی ویلفئیر سوسائٹی کے سابق صدر جاوید اقبال، اقبال اختر خان، سابق نائب صدر چوہدری مظہر حسین اوردیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں