اوسلو(عقیل قادر)ناروے کی معروف مذہبی شخصیت مفتی محمد زبیر تبسم کے بڑے بھائی خالد جمیل اختر گذشتہ دنوں موہڑہ امین تحصیل گوجرخان میں انتقال کر گئے ۔ اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کی انتظامیہ و مشاورتی بورڈ کے تمام اراکین نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی۔ انتظامیہ و مشاورتی بورڈ کے جن اراکین نے مفتی محمد زبیر تبسم سے انکے بھائی خالد جمیل اختر کے انتقال پرافسوس کیا ان میں سوسائٹی کے قائم مقام صدر چوہدری مظہر حسین، جنرل سیکریڑی عقیل قادر ، فنانس سیکریڑی عبدالحمید، انفارمیشن سیکریڑی چوہدری اسماعیل سرور، جوائنٹ سیکریڑی خالد اسحاق ، اصغر علی شاہد، مرزا ذوالفقار، جاوید اقبال، اقبال اختر خان، یوسف خان، راجہ عاشق حسین، راجہ فیاض، سید فواد علی شاہ اوردیگر شامل ہیں۔