اوسلو(عقیل قادر) منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے مرکز پر منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹرز لیگ کا 3روزہ مشترکہ نفلی اعتکاف جمعتہ المبارک کے بعد شروع ہو چکا ہے جو اتوار شام تک جاری رہے گا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذرائع کے مطابق نفلی اعتکاف میں 150 کے قریب خواتین معتکف ہو گئی ہیں جو اللہ اور اسکے رسولۖ کے قرب کے لیے تین دن کے لیے اپنا گھر بارچھوڑ کر اللہ کے در پر آ گئی ہیں۔ ان خواتین کی دینی و روحانی تعلیم کے لیے فاضلہ و عالمہ طاہرہ فردوس قرآن و حدیث کا درس دیں گی اور اسکے علاوہ سوال و جواب اور ذکر الہیٰ کی نشستیں منعقد کی جائیں گی ۔ یا د رہے کہ طاہرہ فردوس گذشتہ ایک سال سے اوسلو اور گرد نواح میں بھرپو ر دینی و تبلیغی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئی ہیں۔

Recent Comments