ناروے۔ نارویجن بیٹی کا ماں کے ساتھ ایسا سلوک جس سے دل دہل جائے

اوسلو(عقیل قادر)نارویجن اخبار کلاسے کمپن کے مطابق مارچ 2011 میں 62 سالہ خاتون کو اسکے ایک پڑوسی نے اس وقت دیکھا جب وہ اپنی مری ہوئی ماں کی ایک ٹانگ کودو مختلف آریوں اور ایک چھری سے کاٹ رہی تھی جبکہ اسکی ماں کئی دن پہلے فوت ہو چکی تھی۔ عورت نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی ماں کی لاش کو جنگل میں دفنانا چاہتی تھی کیونکہ ماں اور اسکا دونوں کا متفقہ فیصلہ تھا مگر ماں کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ اسکو اٹھانے سے قاصر تھی اس لیے اس نے سوچا کہ کیوں نہ میں اپنی ماں کے ٹکرے کر کے مقررہ جگہ پر دفن کروں۔ عورت نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ کیونکہ ماں چند دن پہلے فوت ہو چکی تھی اس لیے اگر وہ حکومتی اداروں کو بتاتی تو اس پر ماں کوقتل کا الزام آ جاتا۔ اوسلو کی عدالت نے خاتون کو ماں کے ٹکڑے کرنے کے جرم میں 6 ماہ کی سزا سنائی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں