ناروے۔ پاکستان عوامی تحریک ناروے کے جنرل سیکریڑی افتخار محمود کا جی ایم ملک کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ

isha8isha 7ishaiya 1اوسلو(عقیل قادر) ناروے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور پاکستان عوامی تحریک ناروے کے جنرل سیکریڑی ا فتخار محمود نے گذشتہ دنوںمنہاج القرآن انٹرنیشنل ڈی ایف اے کے ڈائریکٹر جو ان دنوں ناروے کے دورہ پر ہیں ان کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر پرتکلف عشائیہ دیا جس میں پاکستان عوامی تحریک ناروے اور منہاج القرآن ناروے کے مرکزی رہنمائوں نے شرکت کی جن میں پاکستان عوامی تحریک ناروے کے سنیئر نائب صد ر اول لالہ بشیراحمد خان، فنانس سیکریڑی شیخ شوکت محمود، انفارمیشن سیکریڑی عرفان گل انصاری،، جوائنٹ فنانس سیکریڑی رئوف حسین چودھری، منہاج القرآن درامن کے امیر تحریک علامہ نور احمد نور، حافظ عابد کشمیری، فیض عالم قادری، حاجی عبدالرئوف، منہاج القرآن اوسلو کے سنیئر رہنما ارشد نثار، خانزادہ طاہر خان، علامہ اصرار احمد، معروف بزنس مین عامر رئوف اور دیگر شامل ہیں۔ جی ایم ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہم کو اس صدی کے ایک عظیم مصطفوی مشن سے منسلک کیا ہے اور شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عظیم قیادت عطا فرمائی ہے۔انہوں نے پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات پر بھی اظہار خیال کیا اور مختلف سوالوں کے جوابات دیئے۔

iqbal5

iqbal3

اپنا تبصرہ لکھیں